بسماللہ الرحمٰن الرحیم
پیران پیر دتگیر کے نزدیک شعبان المعظم
🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
سید الاولیاء قطب ربانی محبوب سبحانی شہباز لا مکانی غوث الثقلین ۔ حضرت شیخ عبد القادری جیلانی حسنی حسینی بغدادی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں لفظ شعبان کے پانچ حروف ش۔ ع۔ ب۔ ا۔ن۔ کے متعلق نقل فرماتے ہیں ش ۔ سے مراد شرف یعنی بزرگی ۔ ع سے مراد علو۔ یعنی بلندی ۔ب۔ سے مراد بر یعنی احسان و بھلائ اسے الفت ۔ اور ن۔ سے مراد نور ہے تو یہ تمام چیزیں اللہ تعالی اپنے بندوں کو اس مہینے میں عطا فرماتا ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں نیکیوں کے دروازے دروازے کھول دئے جاتے ہیں برکتوں کا نزول ہوتا ہے خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور گناہوں کا کفارہ ادا کیا جاتا ہے اور حضور پاک ﷺ پر درود پاک کی کثرت کی جاتی ہے اور یہ نبی مختار ﷺ پر درود بھیجنے کا مہینہ ہے (غنیة الطالبین ج 1 ص 341)
بعض حکماء سے روایت ہے کہ مسلمان کیلئے ضروی ہے کہ وہ اس رات میں ان باتوں کا اہتمام کرے
🌹
پندھرویں شعبان کو ہمیں کیا کرنا چاہئے
1۔غسل کرے کہ اس کے گناہ ایسے دھل جائیں گے گو یا وہ ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے طریقہ ۔ بیری کے سات پتے جس میں چھید نہ ہو کٹا پھٹا نہ ہو جوش دے کر غسل کرے تو انشاء اللہ سال بھر جادو کے اثر سے محفوظ رہے گا
2۔ نوافل کی جگہ قضا نماز پڑھیں نوافل بھی پڑھیں اس میں لیلة القدر کا ثواب ملے گا
3۔ یتیموں اور مسکینوں پر صدقہ کرے اس سے پورے سال ےک رزق میں کشادگی رہے گی
4۔ خیر الدنیا کی دعاء اپنے لئے اپنے ماں باپ استاذ او کل مومنین کے لئے کرے
5۔ کھانہ پکائے دوستوں مسکینوں پڑوسیوں کو کھلائے
6۔ اپنے بیوی بچوں کو حکم دے کہ وہ بھی یاد الہی میں مشغول رہے
7۔ ماں باپ اگر زندہ ہیں تو ان سے رضا جوئ کرے
8۔ اگر والدین فوت ہو چکے ہیں تو دعائے مغفرت کرے
9۔ اپنے گناہ سے توبہ کرے
10۔ سرمہ لگائے اس طرح کہ دائیں آنکھ میں تین سلائ اور بائیں میں دو سلائ اس انداز سے اللہ تعالی اسے فائدے عطافرمائے گا ایک یہ کہ اس کی آنکھوں کو سال بھر کسی طرح کا مرض نہ ہوگا دوسرا یہ کہ وہ ذکر خدا میں کوئ سستی نہ کریں گی
11۔ کھانا پکائے بہتر یہ ہو گا کہ غلہ سے کہ ہر دانہ کے بدلے میں اس کو ایک ایک نیکی کا ثواب ملے گا اور اس کی دس برائیاں معاف کردی جائیں گی اور جنت میں در جے بلند کر دئے جائیں گے
🌹 اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..
( مشکوۃ )
Subhananallah
ReplyDelete